• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ سے دستبرار ہوگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ سے دستبرار ہوگئی، نیوزی لینڈ نے اپنے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی ایچ نے نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم کو 21 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، نیوزی لینڈ نے مالی مسائل کے سبب پرو لیگ کھیلنے سے انکار کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں اولمپکس سائیکل کے لیے مختص بجٹ کم کیے جانے سے مالی مسائل ہوئے۔

نیوزی لینڈ اس سے قبل ویمن ٹیم کو بھی پرو لیگ میں بھیجنے سے انکار کر چکا ہے، نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کرے گا، نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن کی وجہ سے پاکستان کو پرو لیگ کی پیشکش کی جائے گی۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی نیوزی لینڈ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

رانا مجاہد نے کہا کہ ایف آئی ایچ پی ایچ ایف سے رابطہ کرے گی تو ہمیں بھی کچھ وقت دے گی، پرولیگ میں خطیر رقم خرچ ہوگی جس کے لیے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی پرو لیگ سے انکار کیا تو ان کی جگہ فرانس کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید