پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیار دینا صوبے کا استحقاق ہے، چوہدری نثار سیاسی ماحول خراب کرنے کے ایجنڈے پر کارفرماں ہیں ۔
رحمان ملک بولے وفاقی حکومت پنجاب میں رینجرزکو کیوں اختیارات نہیں دے رہی ؟صوبائی معاملات میں دخل اندازی وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔متحدہ کے رہنما ندیم نصرت کہتے ہیں رینجرزکوصرف کراچی کیلئےاختیارات دیناکراچی دشمنی ہے۔
ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ رینجرز 90 کی دہائی سے پورے سندھ میں موجود ہے، چوہدری نثار سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے ایجنڈے پر کارفرماں ہیں،رینجرز کو اختیار دینا صوبے کا استحقاق ہے، انہوں نے کہا چوہدری نثار صوبائی معاملات میں مداخلت بند کریں، چوہدری نثار کی پوری سیاست سندھ پر تنقید پر کھڑی ہے۔
دوسری جانب سینیٹر عبدالرحمان ملک نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر سیاست کرنا بند کرے۔
وفاق کا قومی معاملات پر سیاست کرنا دانشمندی نہیں ، حکومت سندھ بہتر جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل درآمد صوبہ سندھ میں ہوا ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب میں رینجرز کو کیوں اختیارات نہیں دے رہی،نیشنل ایکشن پلان پنجاب میں کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔
دوسری جانب ،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ رینجرزکوصرف کراچی کیلئےاختیارات دیناکراچی دشمنی ہے۔
کیارینجرزپرحملے،بم دھماکے،دیگرجرائم اندرون سندھ نہیں ہورہے۔انہوں نے کہا رینجرزکوکارروائی کااختیارپورےسندھ کیلئےکیوں نہیں دیاجارہاہے۔
حکومت سندھ ایم کیوایم کےخلاف ریاستی آپریشن کی پالیسی پرگامزن ہے۔ان کا کہنا تھا اگر حکومت سندھ رینجرزسےکام لیناچاہتی ہے تو پورے سندھ میں لیا جائے۔