• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا کے ساحل کے قریب 6 ہزار سال پرانا زیرِ آب گمشدہ شہر دریافت

تصیویر: بین الاقوامی میڈیا
تصیویر: بین الاقوامی میڈیا

کیوبا کے ساحل کے قریب بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ایک ممکنہ قدیم ڈوبا ہوا شہر دریافت ہوا ہے، جس نے ماہرینِ آثار قدیمہ اور سائنس دانوں کو نئی جستجو کی طرف مائل کردیا۔ 

کینیڈین میرین انجینئرز پالینا زیلٹسکی اور ان کی ٹیم کیوبا کے سمندری فرش کا نقشہ بنانے کے دوران ایسی سونر امیجز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں واضح طور پر سڑکیں اور عمارتوں جیسے ڈھانچے دکھائی دیے، جو کسی ترقی یافتہ شہر کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، ان ڈھانچوں کی گہرائی تقریباً 2 ہزار فٹ بتائی گئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ شہر 6 ہزار سال سے زائد قدیم ہو سکتا ہے، یعنی مصری اہراموں سے بھی پہلے کا۔

اگرچہ ابتدائی رپورٹ نے دنیا بھر میں دلچسپی پیدا کی، لیکن جلد ہی سائنسی حلقوں میں شکوک بھی پیدا ہو گئے، ماہرین نے سوال اٹھایا کہ کوئی قدیم شہر اتنی گہرائی میں کیسے ڈوب سکتا ہے؟ 

کچھ ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچے قدرتی جیولوجیکل فارمیشنز ہو سکتے ہیں، جنہیں سمندری لہروں اور قدرتی دباؤ نے ایسی شکل دے دی ہو جو انسان ساختہ لگتی ہو۔

خاص رپورٹ سے مزید