• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گوالے نے احتجاجاً اپنی بھینسیں ایم ایل اے کے دفتر میں باندھ دیں

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں گوالے نے اپنا باڑہ مسمار کیے جانے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ایم ایل اے کے دفتر کے باہر اپنی بھینسیں باندھ دیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں ویشا لاپلی سے تعلق رکھنے والے ایک دودھ فروش جوڑے نے کانگریس کے ایم ایل اے گندرا ستیناراینا کے دفتر کے باہر اپنی بھینسیں لاکر باندھ دیں۔

گوالے اور اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے کے حکم پر ان کا باڑہ مسمار کیا گیا اس لیے انہوں نے احتجاج کے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے مویشیوں کیلئے بنائے گئے چھپڑ نما جھونپڑی کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مقامی انتظامیہ نے گرادیا گیا۔ جب تک ان کیلئے نیا باڑہ تعمیر نہیں کیا جاتا وہ بھینسیں ایم ایل اے کے دفتر کے باہر ہی باندھ دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید