• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 15 ہزار کمانے والے کلرک کے پاس 24 مکانات سمیت 30 کروڑ کے اثاثے

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں 15 ہزار روپے کمانے والے سابق ڈیلی ویجز کلرک کے پاس 30 کروڑ روپے کے اثاثے نکلے ہیں۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک رورل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کا سابق کلرک کلاکاپا نداگونڈی اور سابق انجینئر زیڈ ایم چنکلوکر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث تھے۔

ایک شکایت پر جب متعلقہ حکام نے چھاپہ مارا تو تحقیقات سے پتہ چلا کہ  کلاکاپا نداگونڈی ایک ڈیلی ویجز ملازم تھا۔ اس کی جائیدادوں میں 24 مکانات، چار پلاٹس اور 40 ایکڑ زرعی زمین شامل ہے۔

اس کی ساری جائیداد اس کی بیوی، سالے اور اس کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ حکام نے چھاپے کے دوران اس کے پاس سے 350 گرام سونا، ڈیڑھ کلوگرام کے چاندی کے زیورات، چار گاڑیاں جن میں دو کاریں اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں برآمد کیں۔ 

یہ خود اور اس کا ساتھی سابق انجینر زیڈ ایم چنکلوکر پر الزام ہے کہ انھوں نے بدعنوانی کے ذریعے 72 کروڑ روپے جعلی دستاویزات اور 96 پروجیکٹس کے جعلی بلوں کے ذریعے بھاری رقوم حاصل کیں۔ حالانکہ یہ پروجیکٹس کبھی مکمل ہی نہیں ہوئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک شکایت کنندہ نے حکام کو آگاہ کیا جس پر عدالتی حکم کے ذریعے انسپکشن ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید