کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جن کی شناخت جہانزیب ایڈووکیٹ کے نام سے کرلی گئی۔
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وکیل کےقتل کےخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے تین اور چار اگست کو عدالتی کاروائی کےدو روزہ بائیکاٹ کااعلان کردیا۔
پولیس کے مطابق بروری روڈ کےقریب فیصل ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔
وکیل کی لاش بولان میڈیکل کمپلیکس پہنچا ئی گئی جہاں مقتول کی شناخت وکیل جہانزیب ایڈووکیٹ کےنام سےہوئی، علاقہ پولیس اسپتال پہنچ گئی ،پولیس نے فائرنگ کی وجوہات جاننے اور دیگر ضروری کارروائی کےلیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے وکیل جہانزیب ایڈووکیٹ کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین اور چار اگست کو عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ کا علان کردیا، ترجمان ایسوسی ایشن کےمطابق وکلاء اس دوران عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔