کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کی ڈبل بنچ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو حکم دیا ہے کہ وہ چار ماہ میں پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات کرائیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مخالف گروپ کی جانب سے دائر درخواست پرگزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس فرخ عرفان خان نے پی ایف ایف کے مخالف گروپ کی درخواست پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو حکم دیا کہ وہ چار ماہ میں پنجاب فٹ بال ایسو سی ایشن کے انتخابات کرائیں۔ عدالت نے انتخابات کیلئے الیکٹرول کمیٹی بھی تشکیل دینے کا حکم دیا جس میں سیکرٹری پاکستان اسپورٹس بورڈ (چیئرپرسن)، سیکرٹری اسپورٹس بورڈ پنجاب اور سیکرٹری اسپورٹس بورڈ کے پی کو شامل کرنے کو کہا۔