خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔
محکمۂ صحت نے خیبرپختونخوا میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی یوسی سلیمان خیل میں 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی پولیو کا کیس سامنے آیا تھا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کی عمر صرف 10 ماہ تھی۔
قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ چکی ہے۔