پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ کمرے دے دو، کھانا پینا ہم خود کر لیں گے۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے انٹرنیشنل ایونٹس اور کھلاڑیوں کے ڈیولپمنٹ کے کیمپس کے لیے رہائش کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے خط کا جواب نہیں دیا، آج ٹیلیفون پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی پیشکش کا انکار کر دیا۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے 20 ریسلرز اور 2 کوچز کے لیے مفت رہائش اور ٹریننگ ہال فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
قومی ریسلرز نے ایشین یوتھ گیمز، یوتھ اولمپکس اور اسلامک گیمز کی تیاریوں کا آغاز کرنا ہے، ایشین یوتھ گیمز میں 3 قومی ریسلرز جبکہ چھٹے اسلامک گیمز کے لیے 6 ریسلرز نے شرکت کرنی ہے۔
ایشین یوتھ گیمز 22 سے 31 اکتوبر تک بحرین میں شیڈول ہیں جبکہ اسلامک گیمز نومبر میں کھیلے جائیں گے۔
ریسلنگ فیڈریشن نے پی ایس بی کو خط میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری جدید تربیتی معیار کے مطابق کرنا چاہتے ہیں، تمام کھانے پینے کے اخراجات خود برداشت کریں گے۔
خط میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے پی ایس بی سے یہ بھی کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری وقت کے ضیاع کے بغیر شروع ہونی چاہیے۔