• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج شائر میں سعودی طالبعلم کا قتل، ایک شخص پر فردِ جرم عائد

مقتول سعودی طالب علم محمد القاسم(فائل فوٹو)۔
مقتول سعودی طالب علم محمد القاسم(فائل فوٹو)۔

برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں 10 ہفتے کے تعلیمی و تربیتی پروگرام کے دوران سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں ایک شخص پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

محمد القاسم نامی سعودی طالب علم کو جمعہ کی شب مل پارک میں پیش آنے والے پرتشدد واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی حالت میں پایا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیمبرج شائر پولیس کے مطابق ہنگامی طبی عملے کی بھرپور کوششوں کے باوجود محمد القاسم کو ہفتہ کی صبح 12:01 بجے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہی ہے۔

ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں اس پر قتل کی باضابطہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ کیمبرج شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید