پاکستانی نژاد کینیڈین قیصر ڈار دوسری مرتبہ برسرِ اقتدار لبرل پارٹی آف کینیڈا کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔ وہ صوبہ اونٹاریو میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔
لبرل پارٹی آف کینیڈا (اونٹاریو) کنونشن کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے قیصر ڈار نے کہا کہ میرے لیے اس تاریخی اجتماع میں ایک بار پھر خدمت کا موقع ملنا ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی قیادت پارٹی کو آگے بڑھانے اور پورے اونٹاریو میں اراکین کو مزید بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اُن تمام لبرلز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے نام پیش کیے اور پارٹی کے لیے وقت اور وسائل وقف کیے۔
قیصر ڈار کا کہنا تھا کہ ہم مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اپنی کمیونٹیز کو مضبوط بنائیں گے اور ایسا مستقبل تعمیر کریں گے جو ہماری مشترکہ اقدار کا آئینہ دار ہو۔