پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیوئل اینڈریو، جیڈہا بلیڈ، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈے، جسٹن گریوز، عامر جنگُو، شیمار جوزف شامل ہیں۔
برینڈن کنگ، ایون لوئیس، گودا کیش موتی، شرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ بھی اسکواڈ کا ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔