میرہورساکرو (نامہ نگار)ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی نے گاؤں پیر محمد بروہی میں پرائمری اسکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ہیڈماسٹر انور کھمان نے ڈی سی کو بتایا کہ 550لڑکے اور لڑکیوں کےلیے صرف چار کمرے ہیں اس لئے بچوں کو کلاس سے باہر بھٹانا مجبوری ہے ڈی سی نے مزید کلاس اور فرنیچر دلانے کا یقین دلایا۔