• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان بھی کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور، ماہانہ کرایہ کیا ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی طرح کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔

عامر خان نے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں چار لگژری فلیٹس کرائے پر لے لیے ہیں، جن کا ماہانہ کرایہ تقریباً 24.5 لاکھ بھارتی روپے (23 ہزار پاؤنڈ) بتایا جا رہا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ان کے یہ نئے فلیٹس شاہ رخ خان کی عارضی رہائش گاہ کے بہت قریب واقع ہیں۔

ممبئی کی ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی میں عامر خان کا موجودہ لگژری سی فیسنگ گھر اس وقت دوبارہ تعمیر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے ولنومونا اپارٹمنٹس باندرہ میں 5 سال کے لیے 4 فلیٹس کرائے پر لیے ہیں۔

شاہ رخ خان کا تاریخی بنگلہ منت بھی ان دنوں تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ قریبی پوجا کاسا اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ 

 عامر خان کی نئی رہائش شاہ رخ کے عارضی گھر سے صرف 750 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

باندرہ پہلے ہی سلمان خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور دیگر بڑی شخصیات کی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اب عامر اور شاہ رخ جیسے دو بڑے سپر اسٹارز کا ایک ہی علاقے میں عارضی قیام پالی ہِل کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید