بالی ووڈ گلوکار کمار سانو نے اداکارہ سے تعلقات کے حوالے سے سب کچھ واضح کر دیا۔
بالی ووڈ میوزک لینجنڈ کمار سانو نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین میری طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں۔
کمار سانو نے بتایا کہ میری دوسری شادی کو آج 23 سال ہوگئے ہیں لیکن کسے نے میرا کسی دوسری خاتون کے ساتھ کبھی نام نہیں سنا ہوگا۔
لیجنڈ بالی ووڈ سنگر نے بتایا کہ میرا نام تو ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی شیشادری کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے جب کہ میں کبھی ان سے ملا ہی نہیں تھا، میناکشی سن کر ہنستی ہونگی کہ ان کا نام ایسے شخص سے جوڑا جارہا ہے جس سے وہ کبھی ملی ہی نہیں اور جس کو وہ ذاتی طور پر بھی جانتی بھی نہیں۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ سب خبریں میڈیا پھیلاتا ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میری پہلی بیوی سے طلاق ہوئی اس کی کچھ ذاتی وجوہات تھیں لیکن ان کا میناکشی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
یاد رہے ماضی کی اداکارہ کونیکا سدانند جو آج کل بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے نئے ایڈیشن میں بھی شامل ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا تھا وہ طویل عرصے تک کمار سانو کے ساتھ تعلقات میں رہی تھیں۔