• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچو لکشمی لباس سے متعلق سوال پر برہم، مہیش بابو سے یہ سوال کرسکتے ہو؟ اداکارہ

جنوبی بھارت کی تیلگو سنیما سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزنٹر منچو لکشمی ایک رپورٹر پر اس وقت برہم ہوگئیں جب اس نے ان سے 47 سال کی عمر میں ان کے لباس کے انداز پر سوال کیا۔

اداکارہ نے رپورٹر سے پوچھا کہ کیا وہ یہ سوال اداکار مہیش بابو سے کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ لکشمی منچو اپنی آئندہ آنے والی فلم دکشا کی پروموشن کر رہی تھیں جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ ممبئی منتقل ہونے کے بعد ان کے لباس کے انداز میں تبدیلی آ گئی ہے۔ 

جس پر انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی جانے سے میری سوچ میں وسعت آئی ہے اور میرا انداز لباس اسی کا عکس ہے۔ میں وہ پہنتی ہوں جس میں مجھے خوداعتمادی محسوس ہو۔

اداکارہ لکشمی کی فلم دکشا: اے ڈیڈلی کانسپیریسی 19 ستمبر کو سنیما پر ریلیز ہوگی۔ 

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے رپورٹر پر برہمی کا اظہار کیا کیونکہ وہ بار بار ان سے یہ سوال کر رہا تھا کہ وہ 47 سال کی عمر میں اس طرح کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں۔ لکشمی منچو نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا وہ یہ سوال مہیش بابو سے کرسکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید