• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریمنل کیس میں نامزد حیدر علی کی جگہ پاکستان شاہینز میں کس کو شامل کیا گیا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان شاہینز آج عرفان خان نیازی کی قیادت میں ڈارون (آسٹریلیا) روانہ ہو رہی ہے، روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حیدر علی کی جگہ محمد فائق کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی پاکستان شاہینز کا حصہ نہیں رہے کیونکہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں کریمنل کیس کی وجہ سے معطل کر رکھا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان مرزا کو آئندہ قومی ٹیم کے ساتھ متوقع کمٹ منٹ کی وجہ سے اسکواڈ میں برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈارون میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک کھیلی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید