آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر فوجی قبضے کی جانب مت جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ پر فوجی قبضے کی جانب مت جائے، اس سے غزہ میں صورتحال مزید خربی کی طرف چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کو بےگھر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 ریاستی حل ہی فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے موزوں ترین حل ہے جس میں اسرائیل اور فلسطینی ریاستیں جو بین الاقوامی سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ چل سکیں۔