اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر عسکری کنٹرول کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اپنی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ہمارا غزہ پر کنٹرول کا ارادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم غزہ پر حکمرانی نہیں چاہتے، غزہ کو سویلین حکومت کے حوالے کریں گے۔ غزہ پر حماس یا اسرائیل کی تباہی چاہنے والوں کی حکمرانی نہیں چاہتے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی آزادی چاہتے ہیں اور غزہ کے لوگوں کو حماس کی خوفناک دہشت گردی سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔