• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈنزڈے سیزن 2 کا دل دہلا دینے والا ٹیزر جاری

کیا اب راز فاش ہوں گے؟ ویڈنزڈے سیزن 2 کا دل دہلا دینے والا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہے، سیزن 2 کا پہلا خوفناک اور سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اس بار کہانی میں پہلے سے بھی زیادہ پراسرار موڑ، سنسنی خیز مناظر اور نئے کردار شامل کیے گئے ہیں۔ 

مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز ایک بار پھر نیورمور اکیڈمی لوٹتی ہے، لیکن اس بار وہ صرف سیکھنے نہیں بلکہ لاشوں کے دفن ہونے کی جگہیں جاننے آئی ہے۔

ٹیزر کا آغاز ایک چونکا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جہاں جینا اور ٹیگا عرف ویڈنزڈے ایئر پورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے کپڑوں میں چھپائے گئے ہتھیار نکالتی ہیں، سیکیورٹی عملہ حیران رہ جاتا ہے۔

ویڈنزڈے اس بار اپنے والدین مورٹیشیا اور گومز ایڈمز کے ہمراہ اسکول واپس آتی ہے، جہاں اس کے پرانے دوست اس کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں لیکن ویڈنزڈے ہمیشہ کی طرح خاموش، سنجیدہ اور مشن پر فوکسڈ نظر آتی ہے۔

شائقین کی بےچینی ختم ہونے کو ہے، سیزن کا پہلا مرحلہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید