ڈگری (نامہ نگار) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے ۔ضلع بھرکے پوسٹ آفس مستحقین کو رقم ان کے گھر پر مہیا کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی قسطیں مستحقین کے گھر تک پہنچانے کے فول پروف انتظامات نے مستحقین کو رقم کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کردیا ہے۔ منی آڈر کے ذریعے پوسٹ آفس مستحقین کے گھر ان کے دروازے پر رقم پہنچا رہے ہیں۔ضلع بھر میں گھر گھر رقم پہنچانے کے فول پروف نظام کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔ ایجنٹ مافیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم پوسٹ آفس سے نکلوانے کے بہانے مستحقین سے کمیشن کی ڈیمانڈ کرتی تھی۔ پوسٹ آفس میں رش کی صورت میں مستحقین باامر مجبوری کمیشن مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور تھی لیکن جب سے پوسٹ آفسز نے گھر گھر پہنچانے کے فول پروف انتظامات کیے ہیں مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسحقین نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، سینئر پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ ماسٹر ز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی محنت کی وجہ سے انکی رقم ان کے گھر انہیں بروقت مل رہی ہے۔