ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی کا شاندار کیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا تھا۔
اس میچ میں شاہین آفریدی نے ایک شاندار کیچ پکڑا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کے بیٹر ایون لیوس کو واپس پویلین جانا پڑا تھا۔
میچ کے 19 ویں اوور میں صائم ایوب کی گیند پر ایون لیوس نے اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش کی تو اس دوران شاہین آفریدی نے اپنی نظریں ہوا میں موجود گیند پر جما کر رکھیں اور کافی قدم الٹی سمت میں بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا۔
شاہین آفریدی کی اس ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔