عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے سے امدادی امور میں مسائل آئیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ترجمان ہشام مہنا نے کہا ہے کہ غزہ میں فضا سے محدود امداد پہنچانے سے مسائل مستقل طور پر حل نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ امداد کی فراہمی کے لیے وسیع پیمانے پر واضح کوششوں کی ضرورت ہے ۔
ہشام مہنا نے زور دے کر کہا کہ اس وقت ہنگامی بنیاد پر غزہ میں سیف زونز بنانے کی ضرورت ہے جہاں غزہ کے لوگوں کو صحت اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی سہولتیں دستیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقسیم کی جانے والی امداد کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔