• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکلیٹ کھانے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے: تحقیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ گھٹتا ہے۔

دنیا بھر میں لوگ اپنے پسندیدہ کوکو سے تیار کردہ چاکلیٹ کو شوق سے کھاتے ہیں، چاہے وہ کڑوی اور ڈارک ہو یا میٹھی، اگرچہ چاکلیٹ کا تعلق وزن بڑھنے سے جوڑا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اعتدال میں استعمال کی جانے والی چاکلیٹ کئی طبی فوائد رکھتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وزن کو متوازن رکھنے، موڈ بہتر بنانے اور دل کی صحت کو سہارا دینے میں مدد دیتے ہیں۔

کوکا میں موجود فلیوانولز (Flavanols) نامی مرکبات اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ، خصوصاً اس میں موجود فلیوانولز خون کی گردش کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق فلیوانولز خون کی نالیوں کو پھیلانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے خون کے بہاؤ میں بہتری اور بلڈ پریشر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ یہ اثر خاص طور پر اُن افراد کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے جو شریانوں کی بیماری (Peripheral Artery Disease) میں مبتلا ہوں یا دل کی بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہوں۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کی ایک اور تازہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو کوکا یا دیگر ذرائع جیسے چائے، سیب اور انگور سے زیادہ فلیوانولز حاصل کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر وقت کے ساتھ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے، خاص طور پر اگر ابتدا میں ہی ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہو۔

صحت سے مزید