• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا: جویریہ سعود

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے اگلے دن سعود نے کہا میرے ساتھ دھوکا ہوگیا۔

پاکستانی شوبز جوڑی جویریہ سعود اور سعود قاسمی اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی اور مزاحیہ انداز کے باعث مداحوں میں خاصے مقبول ہیں، دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی، اُس وقت سعود فلموں میں کام کر رہے تھے جبکہ جویریہ ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ تھیں۔ 

حال ہی میں جویریہ سعود ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ہنسی مذاق سے بھرپور طبیعت کا مظاہرہ کیا۔

اداکارہ اسٹیج پر پہنچ نہیں پارہی تھیں تو نیچے اینٹ رکھی گئی پھر جویریہ نے کہا کہ میں 1993ء سے اب تک انہی اینٹوں پر کھڑی ہورہی ہوں۔

 اسٹیج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں اتنی قد میں چھوٹی ہوں کہ شادی کے دن میں نے 6 انچ کی ہیلز پہنی تاکہ سعود کے برابر نظر آؤں۔

 انہوں نے مزید ہنستے ہوئے کہا کہ اگلے دن سعود نے شکایت کی کہ تم تو بہت چھوٹی ہو، مجھے دھوکا دے دیا۔

اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر مختلف آراء سامنے آئیں۔

 ایک صارف نے کہا کہ یہ تو صنفی تعصب ہے، دوسرے نے طنز کیا کہ انڈسٹری میں سب ہی 4 فٹ کے ہیں، کیمرے میں لمبے دکھائے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید