• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں 1.70 روپے کی کمی شاید وظیفے کا نتیجہ ہو سکتی ہے: جویریہ سعود


معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار انہوں نے بجلی کے میٹر پر زم زم لکھنے کے وظیفے کی تاثیر پر تبصرہ کیا ہے۔

جویریہ سعود اور مولانا آزاد جمیل کا وظیفوں والا سیگمنٹ اس سال کئی بار وائرل ہوا، جہاں لوگوں نے عجیب و غریب مسائل پر وظیفے پوچھے، ان میں پانچویں شادی کا مسئلہ اور شوہر کو دھوکہ دینے کی خواہش جیسے متنازع معاملات بھی شامل تھے، تاہم سب سے زیادہ تنقید اس وقت ہوئی جب بجلی کے بل کم کرنے کے لیے وظیفے کی بات کی گئی۔

اب جویریہ سعود نے ایک بار پھر زم زم وظیفے کا دفاع کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 1.70 روپے کی کمی شاید وظیفے کی برکت کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سچے عقیدے کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ ضرور اثر دکھاتی ہے۔

مولانا آزاد جمیل نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں سائنس اور کیمسٹری سے نہیں سمجھائی جا سکتیں، بلکہ ان کا تعلق ایمان سے ہوتا ہے۔

 مولانا نے لوگوں کی جانب سے وظیفے کا مذاق اڑانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے افراد نے شر کی راہ اپنائی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید