• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورتی مسکراہٹ اور بالوں کے بغیر سر سے بھی جھلکتی ہے: انجلین ملک

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

 پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے بہادری سے کینسر کے خلاف جدوجہد کا سفر مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔

موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی انجلین ملک نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات خوبصورتی ایک ہلکی مسکراہٹ اور بالوں کے بغیر سر میں بھی جھلکتی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر کی تھریڈ شیئر کی، جس میں وہ بغیر بالوں کے نظر آ رہی ہیں، پوسٹ کے کیشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ طاقت، بقا اور خود کو قبول کرنے کا ایک لمحہ ہے۔

انجلین ملک نے کہا کہ میں اب بھی اس سفر کو سمجھنے اور سیکھنے کے عمل میں ہوں، لیکن ایک بات پکی ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بغیر بالوں کا سر بھی اتنا طاقتور تاج محسوس ہو سکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سفر کو آگاہی بڑھانے، کھلے مکالمے کو فروغ دینے اور ان سب کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے شیئر کیا ہے جو اس مشکل سفر سے گزر رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے پیغام دیا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ انجلین ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنے جیولری برانڈ کا آغاز کیا، اپنے برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کے ساتھ ہی انہوں نے کینسر کی تصدیق کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید