• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی ’ماچا ٹی‘ آخر ہے کیا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گزشتہ چند ماہ کے دوران اگر کوئی مشروب سوشل میڈیا، خصوصاً انسٹاگرام پر وائرل ہوا ہے تو وہ ہے ’ماچا ٹی۔‘

سوشل میڈیا پر جِلد کی خوبصورتی، مذیدار اسموتھی اور معدے کی صحت سے لے کر مجموعی صحت کے لیے صرف اور صرف ماچا ٹی کی افادیت ہی بیان کی جا رہی ہے۔

ایسے میں اس سنسنی سے نکل کر اصل حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ماچا ایک وقتی ٹرینڈ یا فیشن نہیں بلکہ صدیوں پرانی روایت ہے جسے اعصابی سکون اور جسمانی صحت کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

بھارتی غذائی ماہر لوئیک کوٹینہو کا ماچا کو سپر فوڈ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ماچا کو اکثر افراد مورنگا سمجھتے ہیں، ماچا اور مورنگا اگرچہ ہیں دونوں ہی پودے مگر ان دونوں میں بہت بڑا فرق ہے۔

ماچا دماغی صلاحیت کو بڑھاتی ہے، دل کی صحت بہتر بناتی ہے اور ذہنی اور جسمانی اعصاب کو سکون فراہم کرتی ہے۔

بھارتی ماہر کے مطابق یہ سبز خزانہ محض عارضی رجحان نہیں بلکہ دانائی سے جڑی ایک روایت ہے۔

ماچا کیا ہے؟

جاپان میں خصوصی طریقے سے اُگائی اور تیار کی گئی سبز چائے کی پتیوں سے تیار ہونے والا ’ماچا‘ ایک باریک پاؤڈر کا نام ہے جو اپنے چمکدار سبز رنگ، منفرد ذائقے اور غذائیت سے بھرپور خصوصیات کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔

عام سبز چائے کی پتیوں کو پانی میں اُبال کر نکال دیا جاتا ہے جبکہ ماچا پاؤڈر کو گرم پانی میں براہِ راست پھینٹ کر پیا جاتا ہے جس سے پوری چائے کی پتی جسم میں داخل اور جذب ہو جاتی ہے اور اس کے تمام غذائی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

صحت سے مزید