• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تصویر بنانے پر ہاتھی کو غصہ آگیا، سیاح پر حملہ کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بانڈی پور کے ٹائیگر ریزرو میں کیرالہ سے آئے ایک سیاح پر جنگلی ہاتھی نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاح سڑک کنارے جھاڑیوں کے قریب کھڑے ہوکر ہاتھی کی تصاویر بنارہا تھا کہ اچانک اس نے سیاح پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ایک سڑک پر موجود گاڑیوں اور لوگوں کے درمیان گھومتا نظر آرہا ہے کہ اچانک ایک گاڑی نے اسے راستہ دینے کیلئے بریک لگایا اسی دوران ہاتھی اچانک سڑک پار کرکے جھاڑیوں کے قریب کھڑے شخص کی طرف لپکا، جس پر وہ شخص گھبرا کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تو پھسل کر گر پڑا، ہاتھی نے اسے زمین پر دبا دیا، لوگوں کے شور مچانے پر ہاتھی اسے چھوڑ کر چل پڑا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیاح نے کیمرے کے فلیش کے ساتھ ہاتھی کی تصویر کھینچی جس سے وہ پریشان ہوگیا اور حملہ آور ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید