• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا، پریانکا گاندھی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا ہ اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکاجس میں 18ہزار 4 سو 30 بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔

پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ان جرائم پر خاموشی اور اس پر کارروائی نہ ہونا بذات خود ایک جرم ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید