پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے خلاف جارچ شیٹ جاری کر دی۔
چارج شیٹ میں صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کو 7 دن میں جواب دینے کا کہا گیا ہے، جس میں ان سے7 سوالات پوچھیں گئے ہیں۔
پی ایس بی نے خط میں لکھا ہے کہ جواب نہ دینے پر معاملہ ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا جائے گا، مذکورہ اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگے 6 ماہ گزر گئے پی ایچ ایف نے جواب جمع نہیں کرایا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف کے الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے؟ صدر طارق بگٹی کو جب نازمز د کیا گیا تو اولین کام الیکشن اور اسکروٹنی کرانا تھا، پی ایس بی کی جانب سے ایک سال میں دیے گئے 120 ملین روپے کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔
پی ایس بی کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی آڈٹ رپورٹ میں مراعات اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔