• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو بتادیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردارنظرانداز نہیں کیا جا سکتا،شاہ محمود

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کےمرکزی رہنمامخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ حالیہ دورہ امر یکا کےدوران امریکی حکام کوباورکرادیاگیاہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردار  کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔اس خطےکودہشتگردی سے پاک کرنےکیلئےپاکستانی فورسز اور عوام نے بے بہا قربانیاں دی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ امر یکا خطہ میں استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے ،انہوں نے امریکی سینٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے رکن  سینٹربن کاڈرن سے ملاقات بھی کی جس میں ان پر واضح کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے خطہ میں مثالی امن کے قیام کے لئے دونوں ممالک کو مل کر چلنا ہوگا امر یکا کو ایسی کوئی پالیسی نہیں بنانی چا ہئےجو پاکستانی عوام کی امنگوں کے خلاف ہو ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن کے خاتمہ ، انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کو نہ صر ف پاکستان بلکہ بیرون ملک کے عوام بھی پسند کرتے ہیں۔ 
تازہ ترین