ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ کیا اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی اور انہیں مکمل صحتیاب قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع ہوگی، بانی نے اپنے دانتوں کے چیک اپ کےلیے ڈاکٹر عاصم کو بلانے کی درخواست کی ہے۔