• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون؟ محسن گیلانی نے بتادیا

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار فواد خان ہیں۔

محسن گیلانی اپنی شاندار فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، وہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، اس موقع پر انہوں نے شوبز انڈسٹری، مختلف فنکاروں اور اپنے ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکار سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ کس اداکار کو ملتا ہے تو انہوں نے واضح طور پر فواد خان کا نام لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد خان اس پوزیشن کے مستحق ہیں کیونکہ وہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے واحد بڑے اسٹار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ مقام شان کے پاس تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید