معروف امریکی اداکار اور فلم پروڈیوسر لیونارڈو ڈی کیپریو اور ان کی گرل فرینڈ اطالوی فیش ماڈل وٹوریا سیریٹی کو ہسپانوی پولیس نے ایک نجی پارٹی کے دوران سیکیورٹی چیک کےلیے روک لیا۔
ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے اور آسکر ایوارڈ یافتہ 51 سالہ سپر اسٹار کے ساتھ یہ صورتحال اس ماہ کے اوائل میں پیش آئی جب وہ اپنی دوست اطالوی فیشن ماڈل وٹوریا اور قریبی دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ پارٹی میں شرکت کے لیے پہنچے تھے تب اچانک سکیورٹی چیک کے دوران اسپینش پولیس نے انھیں کچھ دیر کے لیے روکا اور سرچ کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ افسران لیونارڈو کی تلاشی لینے کے دوران انکی کی جیبیں چیک کر رہے تھے، جو رپورٹ کے مطابق ایک اسٹینڈرڈ سیکیورٹی پروٹوکول ہے۔ لیونارڈو جو اپنی مخصوص کیپ پہنے تھے، ان کا چہرہ واضح نظر آ رہا تھا، وہ خاموشی سے سیکیورٹی افسروں کی ہدایات پر عمل کرتے رہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنا تعارف کرانے کے ساتھ اپنی آئی ڈی دکھائی جس کے بعد گروپ کو داخلے کی اجازت ملی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ ایسا صرف لیونارڈو کے ساتھ نہیں بلکہ ہر ایک کو اسی سیکیورٹی پروٹوکول سے گزرنا پڑا، جبکہ ہسپانوی پولیس انھیں جانتی نہیں تھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ معروف ریپر ٹریوس اسکاٹ کو تو اس پارٹی میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا۔