• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم میں حقیقی گینگسٹر کے ساتھ کام کیا، کافی خوفزدہ تھی، بھاگیہ شری

بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری ۔ فوٹو فائل
بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری ۔ فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے انکشاف کیا کہ ایک بار انھوں نے ایک حقیقی گینگسٹر کے ساتھ کام کیا، انکا کہنا ہے کہ وہ اس دوران کافی خوفزدہ تھیں، لیکن جب ان سے بالمشافہ ملی تو خوف دور ہو گیا۔

بھاگیہ شری جنہوں نے بالی ووڈ  کیریئر کا آغاز 1989 کی فلم میں نے پیار کیا سے کیا اور انکی پہلی ہی فلم کافی کامیاب رہی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انھیں ایک بار ایک حقیقی زندگی کے گینگسٹر کے ساتھ کام کرنا پڑا جسے 20 سے زائد قتل کے الزامات کا سامنا تھا۔

57 سالہ اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ شروع میں اس کے ساتھ کام کرنے سے ڈری ہوئی تھیں، لیکن جب وہ ملیں تو خوف کچھ کم ہوا۔ طویل عرصے تک فلمی دنیا سے دور رہنے والی بھاگیہ شری کا مزید کہنا تھا کہ مختلف قسم کے کردار کرنے کے بعد ایک تیلگو فلم میں انھوں نے حقیقی کرمنل کے ساتھ کام کیا، دوران شوٹنگ میں کافی ڈری ہوئی تھی۔ 

انھوں نے کہا کہ حکومت کی اجازت اس قسم کے کرمنلز کو جیل سے لاکر فلمی شوٹنگ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس فلم کی اسٹوری مجرموں کی ذاتی زندگیوں سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ 

بھاگیہ شری کے مطابق ان کا کردار ایک صحافی کا تھا جو ان مجرموں سے ملتی ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتی تھیں کہ ہر وہ شخص جو مجرم بنتا ہے وہ پیدائشی مجرم نہیں ہوتا بلکہ اسے حالات ایسے بنا دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک دن وہ سیٹ پر پہنچیں تو بتایا گیا کہ گینگسٹر بھائی شوٹنگ کے لیے آ رہے ہیں، میں انھیں دیکھ کر حیران ہوئی، وہ زعفرانی ملبوس میں اور گردن میں کئی چینز تھیں جبکہ ان کے ساتھ 10 سے 12 باڈی گارڈز تھے۔ 

جب وہ سیٹ پر آئے تو مجھ سے ملکر کہا تم مجھے بہت پسند ہو، یہ سن کر میری سانس رک گئی۔ میں نے سوچا اب کیا ہوگا۔ بعد میں پریشانی اس وقت دور ہوئی جب انھوں نے کہا کہ انکی ایک بہن ہے جو بالکل میری جیسی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید