ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش اے جواب میں 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے61 رنز اسکور کیے، یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، عبدالصمد نے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے۔
بنگلا دیش اے کی جانب سے سیف حسن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ 16 اگست کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلے گی۔