• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی منتقلی کیخلاف مستحق خواتین سراپا احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی منتقلی کیخلاف مستحق خواتین سراپا احتجاج ‘ دفاتر کو تالے لگا دئیے  تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر کی ایئر رپورٹ روڈپر منتقلی کیخلاف سینکڑوں مستحق خواتین نے دفاتر کی تالہ بندی کی اور نعرے بازی کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دفاتر کی  نواحی علاقے میں منتقلی سے سینکڑوں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اور اکثر خواتین نواحی علاقوں تک جانے کیلئے ٹرانسپورٹ اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ دفاتر کی منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین