لاہور(خبرنگار)حضرت داتا گنج بخش ؒ کے982 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز، صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن،وزیرہاؤسنگ بلال یٰسین اور سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے محفل سماع کا افتتاح کیا، اس موقع پرصوبائی وزرا اور سیکریٹری اوقاف نے اپنے خطبات میں کہا کہ سیّد ہجویر رواداری کے امین تھے، فلاحی معاشرے کی تشکیل حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار سے ممکن ہے، پاکستان صوفیاء کی مساعی کا ثمر ہے، مسلم اُمّہ کی قیادت کا امین بنے گا، پاکستان سے محبت سرخروئی کا باعث ہے،اس موقع پرڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف خالد محمود سندھو،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربارشیخ جمیل احمد،پی ایس او ٹو سیکرٹری اوقاف زاہد اقبال، منیجران وقاف داتاؒ دربار طاہر مقصود،محمد ناصر،زاہد بٹ، محفل سماع کمیٹی کے صدر ملک محمد عابد اورجنرل سیکرٹری پروفیسر عصمت اللہ زاہد سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔