• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی اللّٰہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، قائم مقام سپیکر

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔الحمدللہ! آج ہم سب اس پاک دھرتی کی آزادی کا دن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جو ہمیں اللہ کی خاص رحمت اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں سے ملی۔ملک ظہیر اقبال نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں اور ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔آزادی ہمیں مفت نہیں ملی، یہ ہمارے آباؤ اجداد کے خون اور قربانیوں کا نذرانہ ہے۔ ہم ان کی بہادری اور جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی اورقائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی بلڈنگ پر پرچم کشائی کی۔قائم مقام سپیکر نے سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب اور چیف سیکورٹی آفیسر محمد سلیم بھٹی کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
لاہور سے مزید