• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر فتح، ہیروز کیلئے ایوارڈز فیلڈ مارشل، ایئر چیف کے لئے ہلال جرأت، نیول چیف، سی جے ایس سی کو نشان امتیاز عطا

اسلام آباد ( طاہر خلیل/راناغلام قادر ) بھارت کیخلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی اور جنگی میدان میں دھول چٹانے کے اعتراف میں صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیراورایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نواز دیاجبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو‘محسن نقوی، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاءاللہ تارڑ ،رانا ثناءاللہ اور دیگر کو بھی نشان امتیاز سے نوازاگیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری ہیروزکو اعلیٰ اعزازات سے نوازا ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک‘ ڈی جی آئی ایس پی آراحمدشریف چوہدری‘ ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ائیر وائس مارشل محمد اورنگزیب اور رئیر ایڈمرل شہزاد حامد کوستارہ بسالت سے نوازا گیا۔وزیر اعظم کی تشکیل کردہ سفارتی ٹیم کے تمام ارکان ڈاکٹر مصدق ملک ، طارق فاطمی ، سینیٹر شیری رحمٰن ، سینیٹر فیصل سبز واری ، سینیٹر بشریٰ انجم ، حنا ربانی کھر ، خرم دستگیر ، عمر فاروق ، جلیل عباس جیلانی کو ہلال امتیار کے اعزازات دیئے گئے ،پاک فضائیہ کے شاہینوں کو جنہوں نے 6 بھارتی طیارے گرائے ،بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم اور دفاعی تنصیبات تباہ کیں انہیں ستارہ جرات کے اعزازات سے نواز ا گیا ، ان میں ونگ کمانڈر بلال رضا ، ونگ کمانڈر حما د بن مسعود ،سکوارڈن لیڈر یوسف خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اسامہ ، سکوارڈن لیڈر اسد انیس ،سکوارڈن لیڈر بلال حسن ، سکوارڈن لیڈر فدا محمد خان ، سکوارڈن لیڈر محمد اشہد کو ستارہ جرات کے اعزازات دیئے گئے ۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ۔معرکہ حق کے دوران دفاع وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لانس حوالدار عامر شیراز شہید، لانس نائیک اکرام اللہ،سپاہی عدیل اکبر شہید اور کیپٹن علی حسن شہید کو تمغہ جرأت عطا کیاگیا جبکہ سپاہی نثار علی شہید کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا۔ وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ایئروائس مارشل محمد احسان الحق، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ اور ایئروائس مارشل محمد اورنگزیب کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ریئرایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز ، ایئرکموڈور عطااللہ زیب، ایئرکموڈور ضیا آفتاب، ایئرکموڈور محمد نعمان، ایئرکموڈور علی جاوید ہاشمی، ا ایئرکموڈور سجاد حیدر، کیپٹن پاک بحریہ محمد عاطف اور کیپٹن محمد حیدر علی کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔معرکہ حق کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا ، شہید کا ایوارڈ ان کے والد اور بیوہ نے وصول کیا۔ حوالدار محمد نوید شہید، نائیک محمد وقار شہید اور لانس نائیک دلاور خان شہید کو بھی تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ معرکہ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں اہم کردار پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، وزیراعظم کے تقریر نویس راشد محمود ملک اور میڈیا آفیسر پرائم منسٹر آفس حماد حسن کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔معروف اینکر پرسن حامد میر، سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی ، اینکر منصور علی خان، جاوید چوہدری جیو نیوز کے سلیم صافی، وسیم بادامی، عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔


اہم خبریں سے مزید