• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال میڈیکل کالج میں یوم آزادی کی تقریب صوبائی وزیر صحت کی پرچم کشائی،کیک بھی کاٹا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی-صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا صوبائی وزیر نے نئی سکلز لیب کا افتتاح بھی کیا-اس موقع پر پرنسپل پروفیسر طیبہ وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، پروفیسر نوید اقبال، پروفیسر ماہ جبین منیرہ،، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر اشرف ضیاء، و دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
لاہور سے مزید