• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کا یوم آزادی پرملاوٹ سے پاک معاشرے کے قیام کاعزم

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، 14 اگست جشن آذادی کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے پرچم کشائی کی اور کیک بھی کاٹا گیا، تفصیلات کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل ڈی جیز، ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت فوڈ سیفٹی افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ آج پنجاب فوڈ اتھارٹی اس موقع پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی ایک محفوظ، صحت مند اور ملاوٹ سے پاک معاشرے کے قیام کا عزم اظہار کرتی ہے۔
لاہور سے مزید