لاہور (خبر نگار) داتا گنج بخشؓ کےعرس پر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک لاکھ سے زائد زائرین کیلئے باوقار مصطفائی لنگر جاری ہے ۔ مصطفائی لنگر کا افتتاح ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری سربراہ انٹرنیشنل پیس مشن، نے کیا، امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی ،مصطفائی لنگر کے انچارج چوہدری اعجاز فقہی ایڈووکیٹ، صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی شیخ محمد گلزار فیصل نے کہا کہ مصطفائی رضا کار بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔