لاہور (کرائم رپورٹر سے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گجر پورہ میں عرفان قریشی سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں کامران رشید سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں عامر بلال سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں شفقت رضا سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ذیشان عباس سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں حارث نذیر سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔اس کے علاوہ گوالمنڈی میں آصف جاوید اور گارڈن ٹاؤن میں سلیم بابر کی گاڑیاں جبکہ سندر میں ندیم فاروق، ہنجروال میں حسن وقار اور کاہنہ میں احمد جاوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔