لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ملک بھر میں این جی سی کے گرڈ سٹیشنز اور فیلڈ دفاتر میں ملی جوش و جذبے، روایتی اُسلوب اور حب الوطنی کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ این جی سی کے تمام بڑے دفاتر اور گرڈ سٹیشنز پر پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور جنرل منیجرز کے ساتھ قومی پرچم لہرایا جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔