کوئٹہ (سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ بلوچستا ن بھر میں کسٹم و ایف سی کے علاوہ گڑنگ شہلا باغ اور دیگر علاقوں میں چیک پوسٹوں کو تاجروں اور عوام کے مسائل میں اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب چیک پوسٹوں پر عوام کو تنگ کیا جارہا ہے دوسری جانب کوئٹہ شہر میں مسلسل موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی سے عوام کی تذلیل معمول بن چکی ہے وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری وزیر داخلہ مرکزی و صوبائی حکومت فوری طور پر چیک پوسٹوں کو ختم اور ڈبل سواری پر پابندی واپس کی جائے اس ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن کے تاجروں اور کوئٹہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت نظریاتی سٹی کے رہنما باز محمد خان نورزئی حمید اللہ نظریاتی محمد موسیٰ بڑیچ ودیگر بھی موجود تھے وفود نے انہیں چمن شاہراہ پر چیک پوسٹوں کے اضافہ کی مشکلات اور کوئٹہ کے شہریوںنے موٹر سائیکل پر ڈبل سواریوں کی پریشانیوں سے آگاہ کیا سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ بلوچستان ملک کا پسماندہ ترین صوبہ ہے یہاں کے عوام کا دارو مدار چھوٹے کاروبار پر ہے جبکہ ہر چیک پوسٹ پر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے اور کوئٹہ چمن تک سفر عوام تاجروں کیلئے عذاب سے کم نہیں ہوتا گھنٹوں گھنٹوں گاڑیوں کو روک کر عوام کا وقت ضائع کیا جارہا ہے موٹر سائیکل پر ڈبل سوراری کی پابندی سے امن قائم نہیں ہوسکتا انہوں نے وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری سے چمن کوئٹہ شاہراہ پر چیک پوسٹوں کے خاتمے اور کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔