• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا

نواسہ رسول امام حسین اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا کی جائیں گی۔

اس موقع پر شبیہ علم و تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جائیں گے، عزادار نوحہ خوانی اور سلام پیش کریں گے۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، لاہور میں مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا، اسلام آباد اور پشاور میں چہلم کے جلوس برآمد، عزاداروں نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کے چہلم کےموقع پر کربلا میں سوا دو کروڑ سے زائد عزادار شریک ہیں۔ 

امام عالی مقام انکے بھائی حضرت عباس اور دیگر شہدا کے روضوں پر حاضری دی۔

ایران میں بھی اربعین کے جلوس برآمد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے نجف سے کربلا روانہ ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید