• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےبی شارک کس کی ملکیت؟ جنوبی کورین عدالت کا فیصلہ آگیا

جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے بچوں میں مقبول گیت ’بےبی شارک‘ کے کاپی رائٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین عدالت نے مشہور وائرل گانے کے حوالے سے جنوبی کورین کمپنی پنگ فونگ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اس گانے کے حوالے سے دوسرا دعوے دار ایک امریکی گیت نگار تھا جس نے دعویٰ کیا تھا اس نے یہ گیت 2019ء میں لکھا تھا۔

جانی کے نام سے مشہور امریکی گیت نگار جوناتھن رائٹ کا دعویٰ تھا کہ بے بی شارک ان کی تخلیق ہے اور وہ اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ تک پہنچے، تاہم فیصلہ ان کے خلاف آگیا۔

عدالت نے جوناتھن رائٹ کے لکھے ہوئے ورژن کے حوالے سے فیصلے میں کہا کہ یہ کوئی تخلیقی کام قرار نہیں دیا جاسکتا، کیوں کہ اس قبل بھی بے بی شارک کے مختلف ورژنز موجود تھے۔

خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ لوگوں کی ایک غالب اکثریت نے یہ مشہور گانا پہلی بار پنگ فانگ کے یوٹیوب چینل پر سنا ہوگا، جو کافی وائرل ہوا اور چھوٹے بچوں میں ایک ترانے کی طرح مشہور ہوگیا، تاہم یہ گزشتہ 15 سال سے گایا جانے والا ایک لوک گیت ہے۔

رائٹ کی جانب سے 2011ء میں اپلوڈ کیے گئے گانے ’ڈو ڈو ڈو ڈو ڈو ڈو‘ میں بچوں کو سادہ حرکت میں شارک کے منہ سے ملتی جلتی بیٹ پر جھومتے ہوئے دکھا گیا تھا، جبکہ پنگ فانگ کا ورژن 2015ء اور 2016ء میں کارٹون شارکس کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا تھا، جسے بعد میں انگریزی زبان میں بھی ڈانس ورژن میں ریلیز کیا گیا۔

رائٹ کا گیت سامنے آنے سے قبل بھی اس گانے کا ایک جرمن ورژن 2010ء میں یورپ میں وائرل ہوا تھا۔

پنگ فانگ کی جانب سے ریلیز کے بعد بے بی شارک چیلنج معروف بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹس پر 32ویں نمبر آیا، جس کے بعد یہ 30 ملین ڈالر کا بزنس کرگیا، جس کے بعد رائٹ نے اپنا دعویٰ دائر کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید