• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ، بچوں کے گانے’بے بی شارک‘ کا نیا ورژن آگیا

بچوں کے پسندیدہ گانے ’بے بی شارک‘ کا نیا ورژن آگیا


کورونا سے بچاؤ کی آگہی پھیلانے کے لیے بچوں کا پسندیدہ گانا ’بے بی شارک‘ کا نیا ورژن ’واش یور ہینڈز ڈو ڈو، واش یور ہینڈز ڈوڈو‘ آگیا جو بچوں میں مقبول ہونے لگا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے اس سے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے جس میں صابن سے ہاتھ دھونا سر فہرست ہے۔

کورونا وائرس سے آگہی پھیلانے کے لیے بچوں کا پسندیدہ گانے ’بے بی شارک‘ کا نیا ورژن آگیا ہے جو بچوں میں خوب مقبول ہورہا ہے۔

بے بی شارک ڈو ڈو کی مناسبت سے پنکفونگ نے ’واش یور ہینڈز ڈو ڈو ڈو‘ نامی نیا گانا جاری کیا ہے جس میں بچوں کو ہاتھ دھونے کا کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 199 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 27 ہزار 367 اموات اور 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 3 سو 63 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین